حکومت پاکستان کوایک فلاحی ریاست میں تبدیل کررہی ہے، شفقت محمود 

321
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ملاوٹ شدہ ہزاروں لیٹر دودھ تلف کردیا

فیصل آباد: وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کے عوام کی فلاح و بہبود کےلئے پرعزم ہے۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور اس کے عوام کی خوشحالی کے سوا وزیراعظم کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت پاکستان کو ایک فلاحی ریاست میں تبدیل کررہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح کی متعدد سکیمیں متعارف کروارہی ہے جس سے معاشرے میں اصلاحات آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ اور کفالت کارڈ موجودہ حکومت کے بعض نئے اقدامات ہیں انہوں نے کہا کہ قومی صحت کارڈ حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے کیونکہ اس کے ذریعے امیروں اور غریبوں کو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار علاج معالجے کی مفت سہولت میسر آئے گی۔

تحریک انصاف کی زیر قیادت حکومت کے خلاف حزب اختلاف کی عدم اعتماد تحریک کے منصوبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ وہ ناکام ہوں گے کیونکہ وہ ماضی میں بھی حکومت کو غیر مستحکم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔