پشاور سمیت صوبے بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی 

416

پشاور: صوبے بھر میں امن  وامان کی صورتحال کے باعث ائیر بیسز اور باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی سیکورٹی کے موثر ترین انتظامات شروع کر دیئے ہیں باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر امن وامان کی صورتحال کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں اس سے قبل بھی باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حملے کرنے کی کو شش کو  حکومتی اداروں نے بہادری کے ساتھ ناکام بنا دیا تھا امن وامان کی صورتحال کے باعث ائیر بیسز کی سیکورٹی بھی ہائی الرٹ کر دی گئی ہیں

پولیس ذرائع کے مطابق پشاور میں سیکورٹی پہلے سے ہی الرٹ کی گئی ہے امن وامان کی صورتحال کے باعث بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے بھی سیکورٹی پلان ابھی سے مرتب کرنا شروع کردیا ہے مختلف حساس مقامات کی سیکورٹی بھی سخت کی گئی ہے سیاسی شخصیات اپنی سرگرمیاں محدود رہنے کی ہدایات بھی کر دی گئی ہیں جبکہ سیاسی شخصیات اور مذہبی شخصیات کی سیکورٹی بھی مزید سخت کی گئی ہے ۔