یوسف رضا گیلانی کا انتخاب جمہوری نظام پر ایک سوالیہ نشان ہے، ملیکہ بخاری 

379

اسلام آباد: قانون کے بار ے میں پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےخلاف گزشتہ برس سینٹ کی نشست پر ان کے انتخاب پر دائر درخواست کی فوری سماعت کی جائے۔

پارٹی رہنماوں کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹ کی نشست پر یوسف رضا گیلانی کا انتخاب جمہوری نظام پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماں کو اس مقدمے میں تاخیری حربے استعمال نہیں کرنے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ ایک ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا صاحبزادہ سینٹ الیکشن سے پہلے ووٹ خریدرہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا کہ ان کی جماعت آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات پر مکمل یقین رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔