جماعت اسلامی ضلع سکھر کے مقامی امرا کا ایک اجلاس

195

سکھر( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع سکھر کے مقامی امرا کا ایک اجلاس امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری کی زیر صدارت سکھر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میںقیم جماعت اسلامی صوبہ سندھ کاشف سعید شیخ، نائب قیم صوبہ مولانا حزب اللہ جکھرو ،نائب قیم صوبہ عبد الحفیظ بجارانی نے خصوصی شرکت کی جبکہ قیم ضلع حافظ عبدالحلیم تنیو، امیر سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ، ، نائب امیر ضلع حافظ امان اللہ تنیوسمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 4 مارچ 2022 ء کو امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی سکھر آمد اور قیادت میں مہنگائی، سودی معیشت کیخلاف ہونے والے دھرنے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔