سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، مزید8 ملزمان گرفتار مقدمات درج، ترجمان پولیس کے مطابق اسنیپ چیکنگ کارروائیمیں ایک منشیات فروش سلمان مغل کو گرفتار کر کے قبضے سے 260 گرام چرس برآمد کر لی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ پنوعاقل پولیس نے اطلاع پر کارروائی کر کے منشیات فروش شبیر چاچڑ کو گرفتار کر لیا، قبضے سے 50 عدد ہیروئن کی پٹیاں برآمد کی گئیں ، تھانہ راؤ شفیع اللہ پولیس نے جعلسازی سمیت فراڈ کیس میں پولیس کو مطلوب ایک اشتہاری ملزم ساحر خالد انصاری کو گرفتار کر لیا، تھانہ نیو پنڈ پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیوں میں منشیات گٹکا سمیت 2 ملزمان عطاء اللہ جتوئی کے قبضے سے 55 عدد گٹکا برآمد کر کے گرفتار کر لیا، دیگر کاروائی میں ملزم حسنین شاہ کے قبضے سے 50 عدد گٹکے برآمد کیے گئے ، تھانہ سی سیکشن پولیس نے اطلاع پر حدود میں کارروائی میں منشیات فروش عبدالعزیز عباسی کو گرفتار کرکے قبضے سے 80 عدد گٹکا برآمدکر لیا، تھانہ سی سیکشن پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ منشیات فروش ملزم علی نواز میرانی کے قبضے سے 02 عدد دیسی شراب کی بوتلیں برآمد کیں، تھانہ راؤ شفیع اللہ پولیس نے کاروائی کرتے منشیات فروش گرفتا جان محمد سومرو کے قبضے سے 50 عدد گٹکا برآمد کرکے گرفتار کر لیا ۔ دوسری جانب تھانہ سی سیکشن پولیس کی دوران ناکہ بندی بڑی کارروائی ،دوران پولیس گشت ملزمان واردات کے ارادے سے کھڑے پولیس کو دیکھتے ہی بھاگنے کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس اور ڈاکوؤں کی فائرنگ میں ایک ملزم کو بمعہ پستول گرفتار کرلیا گیا، اسکا اتھی فرار ہو گیا، گرفتار ملزم ذیشان گڈانی کے قبضے سے ٹی ٹی پستول، میگزین اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، دیگر فرار ساتھیوں کے لیے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ علاوہ ازیں10 روز سے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں 2 ہفتے قبل پنوعاقل بائیجی کے علاقے سے اغواء کیے گئے حافظ قرآن ہدیت اللہ کلھوڑو کو باحفاظت برآمد کرالیا گیا، پولیس کا ڈاکوؤں کے ٹھکانوں تک رسائی کی اطلاع پر ڈاکوؤں کا مغوی سمیت باگڑجی کچے سے دوسری جانب منتقل ہونے کے دوران پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔