پیکا، الیکشن ایکٹ شہریوں کے حقوق سلب کر رہا ہے، رضا ربانی

268

اسلام آباد(آئی این پی)سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیکا اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم بنیادی شہری حقوق کو سلب کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ پیکا اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم قومی مباحثے کو روک رہی ہیں اور پارلیمنٹ کو قانون سازی کے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔ بذریعہ آرڈیننس قانون سازی پارلیمنٹ کو قانون سازی کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قانون
سازی نے قابلِ ضمانت قانون کو ناقابل ضمانت بنادیا ہے، سزا 2 سال سے بڑھا کر 5 سال کرنا بھی قابل مذمت ہے، یہ شہریوں کے بنیادی حقوق پر پابندی لگانے کے مترادف ہے، یہ سب پارلیمنٹ کے اندر قومی سطح پر بحث کے بغیر ممکن نہیں، ایسے قوانین کی صحافیوں اور ڈیجیٹل رائٹس گروپس مخالفت کرچکے ہیں، قانون قابلِ ضمانت جرائم کو ناقابلِ ضمانت جرائم میں تبدیل کر دیتا ہے، سوشل میڈیا پر کسی شخص یا ادارے کو بدنام کرنے کی سزا 2سال سے بڑھا کر 5سال کی جا رہی ہے، یہ قابلِ مذمت ہے، اس قانون سازی نے قابل ضمانت قانون کو ناقابل ضمانت قرار دے دیا ہے۔