لاہور میں ہوئے پاکستان سپر لیگ کی میچ میں لاہور قلندرز کے ہیری بروک نے87 منٹ میں 49بالوں پر10 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر102 رنز بنائے جو پاکستان سپر لیگ میں انکی پہلی سنچری کے ساتھ ساتھ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلی سنچری تھی۔
انکی یہ سنچری پاکستان سپر لیگ میں تیرہویں سنچری تھی۔ اب تک 10 بلے بازوں نے پاکستان سپر لیگ میں سنچریاں بنائی ہیں۔ کامران اکمل نے 3 سنچریاں بنائی ہیں جبکہ سر جیل خان نے 2 سنچریاں اسکور کی ہیں۔دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے ہیری بروک نے اپنی سنچری48 بالوں پر مکمل کی جو پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلند کی جانب سے سب سے تیز اور کل ملاکر دوسری سب سے تیز سنچری تھی۔ پاکستان سپر لیگ میں سب سے تیز سنچری بنانے کا ریکارڈ ریلی روزیو کے پاس ہے جنہوں نے ملتان سلطانس کی جانب سے کوئٹہ گلاٖڈیٹرس کے خلاف ملتان میں29 فروری2020 کو ہوئے میچ میں43 بالوں پر اپنی سنچری مکمل کی تھی۔ اس اننگ میں وہ 44 بالوں پر 10 چوکوں اور6 چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر100 رنز بنائے تھے۔ اہور قلندرز کی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں ہیری بروک سے پہلے سب سے تیز سنچری بنانے کا اعزاز کریس لین کے پاس تھا جنہوں نے ملتان سلطانزکے خلاف لاہور میں15 مارچ2020 کو ہوئے میچ میں52 بالوں پر اپنی سنچری مکمل کی تھی۔اس اننگز میں وہ 55 بالوں پر12 چوکوں او ر آٹھ چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر113 رنز بنائے تھے۔
ابھی تک 7 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ایسا کرنے والے پہلے بلے باز جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کولین انگرام تھے جنہوں نے کراچی کنگز کی جانب سے کوئٹہ کے خلاف شارجہ میں24 فروری2019 کو ہوئے میچ میں59 بالوں پر12 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر127 رنز بنائے تھے۔ اس میچ میں کراچی کنگز نے چھ وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ کولین انگرام کا یہ اسکور پاکستان سپر لیگ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔پاکستان سپر لیگ میں دوسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا اعزاز غیر ملکی بلے باز کے پاس ہی ہے۔ جنوبی افریقا کے کیمرون ڈیلپورٹ نے اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے لاہور قلندرز کے خلاف کراچی میں9 مارچ 2019کو ہوئے میچ میں60 بالوں پر13 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر 117 رنز بنائے تھے۔اس میچ میں انکی ٹیم نے49 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اسلام آباد کیشرجیل خان نے پشاور زلمی کے خلاف دبئی میں21 فروری 2016کو ہوئے میچ میں62 بالوں پر 12 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے117 رنز بنائے تھے جو کسی پاکستانی کھلاڑی کا پاکستان سپر لیگ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ اس میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے20 اوور میں تین وکٹ پر 176 رنز بنائے تھے جو پاکستان سپر لیگ میں سنچری کے ساتھ سب سے کم اسکور ہے۔ اس میچ میں پشاور زلمی کے سبھی کھلاڑی18 اوور میں126 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جسکی بدولت اسے اس میچ میں50 ر نزسے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ پشاور زلمی کا صرف ایک کھلاڑی دوہرے اعداد میں داخل ہوا تھا۔