سندھ حقوق مارچ کا آغاز 26فروری کو گھوٹکی سے ہوگا، علی زیدی

511

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تحت سندھ حقوق مارچ کا آغاز 26 فروری کو گھوٹکی سے شروع ہوگا جو سندھ کے مختلف اضلاع سے ہوتا ہوا 6 مارچ کو کراچی پہنچے گا۔ترجمان پی ٹی آئی سندھ کے مطابق حقوق سندھ مارچ( گھوٹکی تا کراچی مارچ)کے حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کے صدرعلی زیدی نے تفصیلات جاری کردی ہیں۔علی زیدی نے بتایا کہ گھوٹکی تا کراچی مارچ کا آغاز 26 فروری کو وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور علی زیدی کی زیر قیادت ہوگا۔مارچ کے شرکا 27 فروری کو شکار پور، کشمور اور جیکب آباد پہنچیں گے۔مارچ کے شرکا 28 فروری کو قنبر شہداد کوٹ اور لاڑکانہ پہنچیں گے۔یکم مارچ کو خیر پور، نوشہرو فیروز اور نوابشاہ پہنچیں گے۔2 مارچ کو شرکا سانگھڑ اور میرپورخاص پہنچیں گے۔3 مارچ کو عمر کوٹ، تھر پارکر اور بدین پہنچیں گے۔4 مارچ کو ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار اور مٹیاری پہنچیں گے۔5 مارچ کو شاہ محمود قریشی اور علی زیدی کی قیادت میں حیدرآباد پہنچیں گے اور6 مارچ کو سندھ حقوق مارچ ضلع جامشورو سے ہوتا ہوا کراچی میں اختتام پذیر ہوگا۔