اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے دوران اہم ملاقات طے پاگئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر طے پائی ہے، آصف علی زرادری کل مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان سابق صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت ہوگی۔
ملاقات میں حکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا، ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوگی۔