پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ہاکی فائیو لیگ سے معاہدہ

261
سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ اورسفیان اسلم معاہدے کی کاپی میڈیا کو دکھاتے ہوئے

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان ہاکی فیڈریشن ہیڈکوارٹرز لاہور میں فورمین گروپ و عْمر اسپورٹس اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مابین فائیو اے سائیڈ ہاکی ایونٹس کے حقوق کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا۔ پی ایچ ایف کی جانب سے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے معاہدہ پر دستخط کیے جبکہ فورمین گروپ کی جانب سے سفیان اسلم نے معاہدہ میں دستخط کیے۔اس موقع پر پی ایچ ایف سیکریٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا کہ یہ معاہدہ قومی کھیل اورفائیو اے سائیڈ ہاکی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ یہ معاہدہ صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد معاہدہ طے پایا ۔ ہاکی فائیو معاہدہ سے پاکستان ہاکی کے لیے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اسکول، کالجز، یونیورسٹریز سمیت گراس روٹ لیول پر اس معاہدہ کا فائدہ ہوگا ۔ پاکستان فائیو اے سائیڈ ہاکی میں بھی اپنا مقام بنائے گا۔معاہدہ 2022 تا 2025 برقرار رہے گا، بعد ازاں توسیع کی جاسکے گی۔ اس موقع پر عمر خیام سی ای او عمر اسپورٹس،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن پی ایچ ایف میجر جاوید ارشد منج اور اولمپیئن خواجہ جنید بھی موجود تھے۔