اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خواتین کے عالمی دن پر جو چاہے عورت مارچ کرے، جو چاہے حجاب مارچ کرے، ہفتے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ جمہوری مارچ کو روکنے کا کسی کو حق نہیں ہے، مذہبی جماعتوں کی خواتین مارچ کر سکتی ہیں تو دیگر خواتین کیوں نہیں کر سکتیں؟، دنیا بھر میں خواتین اپنا دن منا سکتی ہیں تو یہاں کیوں نہیں؟۔