جو چاہے عورت مارچ کرے، جو چاہے حجاب مارچ کرے، شیریں مزاری

305

 اسلام آباد:وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن پر جو چاہے عورت مارچ کرے، جو چاہے حجاب مارچ کرے.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ جمہوری مارچ کو روکنے کا کسی کو حق نہیں ہے، مذہبی جماعتوں کی خواتین مارچ کر سکتی ہیں تو دیگر خواتین کیوں نہیں کر سکتیں؟ اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ انسانی حقوق نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین اپنا دن منا سکتی ہیں تو یہاں کیوں نہیں؟