آزادکشمیر میں عوام موجود حکومت کی کارگزاری سے مطمئن نہیں ،حاجی محمد اقبال

325

مسلم لیگ نون حلقہ کھوئی رٹہ کے سینئر نائب صدر حاجی محمد اقبال نے کہا کہ ملک میں اس وقت جو سیاسی اور معاشی بحران پیدا ہو چکا ہے اس وجہ سے ہر فرد پریشان اور مایوس ہے اپنے اپنے مفاد کی خاطر ہر سیاسی محاذ پر جو انتشار پیدا ہوچکا ہے اس کی وجہ سے بیرون ملک پاکستان کا وقار مجروح ہو رہا ہے ۔

حاجی محمد اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت وقت ملک کے نظام چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے آزاد کشمیر میں بھی سیاسی صورتحال افراتفری کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھوئی رٹہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کی حکومت ابھی تک ٹھیک سے اپنے پاں پر کھڑی نہیں ہو رہی ہے، تھوڑے ہی عرصے کے اندر عوام میں مایوسی بڑھ چکی ہے گڈ گورنس چیز کا نام ونشان بھی نہیں ہے ،چار سال پہلے جب پاکستان میں مسلم لیگ نون کی حکومت تھی تو ہر آدمی مطمئن تھا ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا مہنگائی برائے نام تھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب موجود حکومت نے ہرہفتے بعد پٹرول مہنگا کر کے چیزوں کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیا ہے دوسری جانب آئی ایم ایف سے قرضے لے کر کئی ملکی ادارے آئی ایم ایف کے حوالے کردیے گئے ہیں اس کا واحد حل مسلم لیگ نون کی حکومت کا دوبارہ اقتدار میں آنا ہے اور یہی جماعت ملک میں درپش سیاسی معاشی بحران پر قابو پاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں عوام موجود حکومت کی کارگزاری سے مطمئن نہیں ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نون حلقہ6 میں تنطیم سازی کے حوالے سے اطمینان ہے قائدین کی بہترین فہم و فراست سے جس اندز سے تنظیم سازی کی گئی ہے ہر ووٹر سپورٹر اس سے مطمئن ہے اور اس تنطیم سازی سے مسلم لیگ نون میں ایک نیا ولولہ اور تحریک پیدا ہوگئی ہے انہوںے کہا کہ جماعت نے مجھے جو زمداری دی ہے حلقہ 6 کھوئی رٹہ کا سینئر نائب ہونے کے ناتے میں مسلم لیگ نون کھوئی رٹہ میں جماعت کو زیادہ فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کروگا میں قائدین کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ عہدہ کر میری حوصلہ افزائی کی اور مجھے عزت سے نوازا دریں اثنا انہوں نے کہاکہ کریلوی خاندان کے دوبارہ مسلم لیگ نون میں شامل ہونے پر خوشی کی بات ہے اس نے جماعت مزید مضبوط ہوگئی کریلوی خاندان ہی مسلم لیگ نون کا بانی ہے انہوں نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ نون کا ہوگا۔