اپوزیشن کو ماضی کی طرح اب بھی ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، شفقت محمود

341

 لاہور: وفاقی وزیر تعلیم و صدر پی ٹی آئی پنجاب شفقت محمود نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ماضی کی طرح اب بھی ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

پنجاب کو پی ٹی آئی کا قلعہ بنائیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات کے موقع پر کیا، ملاقات میں جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ہمایوں ، سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ، رائے حسن نواز، ایم این اے رائے مرتضی، چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان، عمر سرفراز چیمہ، شکیل نیازی، معظم وٹو، جواد حسن منج، اعجاز ڈیال، افضل چیمہ ،خاقان میر ایڈووکیٹ، طارق حمید، بریگیڈر(ر)جاوید اکرام، عدنان جمیل بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران بلدیاتی الیکشن کے بارے میں مشاورت کی گئی، اس موقع پر شفقت محمود نے کہا کہ پنجاب میں پارٹی تنظیموں کو مضبوط اور فعال بنایا جائے گا، پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں بھر پور تیاری سے حصہ لے گی، وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام کو در پیش مسائل کو کم کرنے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔