مریم نواز اپنے چچا کی سیاست کے درپے ہیں، مسرت چیمہ

85

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے چچا کی سیاست کے درپے ہیں، پانامہ رانی نے ن لیگ کو بند گلی میں
دھکیل دیا، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔اپنے ایک بیان میں مسرت چیمہ نے کہا کہ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے اور جنہوں نے لندن بھاگنا تھا وہ بیماری کا بہانہ بنا کر جا چکے ہیں، مریم صفدر صاحبہ نے اگر بادشاہوں والے کردار دیکھنے ہیں تو شریف خاندان میں نظر دوڑائیں، جب شریف خاندان حکومت میں ہوتا ہے تو ان کے بچوں کا بھی ’’شہزادوں اور شہزادیوں ‘‘والا رویہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کے ایک ٹولے کو ساتھ ملا کر اپنے کزن کے خلاف سازشوں میں مصروف رہتی ہیں۔ مریم صاحبہ آپ جتنے مرضی جتن کر لیں آپ کی سیاست کو تقویت نہیں مل سکتی۔