اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے پاکستانیوں کے ذہنوں میں نفرت کا زہر گھول دیا ہے۔ سماجی
رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ عمران نیازی کا سب سے بڑا جرم ہزاروں پڑھے لکھے پاکستانیوں کو اپنی باتوں کا جھانسا دے کر ان سے پیسے بٹور کر، ان کے ذہنوں میں نفرت کا زہر گھول کر انتہا کا تعصب بھرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس سے وہ اس کی ہر ناجائز، غیر منطقی اور کرپشن کا دفاع کرنے اور مخالفین پہ جھوٹے الزام لگانے پہ مجبور ہیں۔