نوابشاہ،پیپلز پارٹی کا مہنگائی کے خلاف احتجاج،وفاق کے خلاف نعرے

126

نواب شاہ( نمائندہ جسارت )صوبائی قیادت کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کا پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے کیخلاف احتجاج، وفاقی حکومت کے خلاف جیالے کارکنان کی نعرے بازی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز سیکرٹریٹ سے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی گئی ،جیالے کارکنان نے بلاول چوک پر دھرنادیا، کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر علی اکبر جمالی،ایم پی
اے غلام قادر چانڈیو،غلام شاہ لغاری،نورنواززرداری،اصغررند،عاشق بروہی،فیروزگل لغاری،ایڈووکیٹ اسداللہ چنہ،رئیس حیات کاکے پوٹاخان بہادر بھٹی،سید عاطف زیدی،کاکازرداری، دوست علی رند،فیروزگورچانی،کاشف قریشی خواتین ونگ کی قمرالنساء دھامرہ،افشین مہر ودیگر نے کہا کہ سونامی حکومت کی مہنگائی نے عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنادیاہے ،نیازی حکومت آئے روز پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے منی بجٹ پیش کررہی ہے۔تبدیلی حکومت نے پاکستان کے نام پر مہنگائی کا قبرستان بنا دیا ہے، جیالے رہنمائوں نے کہا پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی قیادت میں لانگ مارچ کرکے ملک پر مسلط نااہل حکومت کا خاتمہ کردے گی۔