سکھر ،عدالت کی ڈاکٹرزو عملے کو کووڈ الائونس دینے کا حکم

143

سکھر (نمائندہ جسارت) ڈاکٹروں اور عملے کو کووڈ الاؤنس ادا کیے جانے کی بابت حکم پر عدم عملدرآمدپر سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے۔عدالت نے فریقین کو 8 مارچ کو طلب کرلیا، چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری ہیلتھ،سیکرٹری فنانس کو طلب کیا گیا ہے، میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے وی سی اور ڈائریکٹر فنانس کو طلب کیا گیا،وکیل عامر بھٹو کے مطابق تمام اعلیٰ افسران کے ناموں سے توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے گئے، ڈاکٹرز اور عملے نے کووڈ الاؤنس نہ ملنے پر پٹیشن دائر کی تھی، عدالت نے 3 نومبر 2021ء پر عملے کو کووڈ الاؤنس دینے کا حکم دیا تھا، عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے پر توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے گئے، میڈکل یونیورسٹی سے منسلک ڈاکٹرز اور عملے کو الاؤنس سے محروم رکھا گیا۔