آپ پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھیں؟ شہباز گُل کا احسن اقبال سے سوال

516

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال سے سوشل میڈیا پر ایک سوال پوچھا ہے کہ آپ پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھیں؟

۔مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر آئے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا تھا کہ بل گیٹس نا تو وزیراعظم کے ماتحت ہیں اور نا ہی کوئی سیکریٹری ہیں، عمران خان کو مہمان سے عزت سے پیش آنا چاہیے تھا۔ احسن اقبال کے ٹوئٹ پر شہباز گل نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لیگی رہنما سے ایک سوال پوچھا کہ  آپ پچھلے جنم میں ساس تو نہیں تھیں کہیں؟۔