لاہور (آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ن لیگ خیبرپختونخوا کے سینئر نائب صدر انتخاب خان چمکنی نے ملاقات کی۔ انتخاب خان چمکنی نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا اور چودھری امتیاز احمد رانجھا بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوامی مفاد کو اولین ترجیح دینا اور بنیادی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔