راہداری گیٹ پر پاکستانی اور ایرانی حکام کی ملاقات

142

چاغی(آن لائن)پاک ایران سرحد پر پاکستانی اور ایرانی حکام کے درمیان راہداری گیٹ پر ملاقات ذرائع کے مطابق رسالدار میجر اکبر جان سنجرانی، نائب رسالدار الہی بخش نوتیزئی پاکستانی وفد میں شامل تھے جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے مرزبان، درجہ دوئم رضا رضائی،اور ذبیح اللہ نیاز ی شامل تھے پاکستانی حکام نے ایرانی حکام کے مرزبان کو ایران کی طرف آنے والی ضروری اشیا خورد نوش کی لسٹ حوالے کردیا جس میں ضروی اشیا کی فہرست شامل تھی اور انھیں بتایا گیا زیروپوائنٹ سے جو فہرست آپ کو دی گئی ہے صرف انھی اشیا کو چھوڑا جائے گا اور لسٹ کے مطابق سامان زیروپوائنٹ پر لایا جائے ۔