ویانا : ایران جوہری مذاکرات میں اہم پیش رفت متوقع

159

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی اور ایرانی حکام نے ویانا میں جاری جوہری مذاکرات میں اہم پیش رفت کی توقع ظاہر کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق جوہری معاہدے کے فریق فرانس نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں پتاچل جائے گا کہ مشترکہ جامع منصوبہ عمل یا ایران جوہری معاہدہ بحال ہوسکے گایا نہیں۔