فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

344
فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے خلاف تاحیات نااہلی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے خلاف تاحیات نااہلی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا۔

سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی، اپیل میں الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نااہل کرنے کا اختیار نہیں تھا، الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لا نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی۔

مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے۔

فیصل واوڈا کی اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے سپریم کورٹ میں دائر کی۔