کرپٹو کرنسی اور بٹ کوائن سے متعلق درخواست،سندھ ہائی کورٹ کا ایف آئی اے کو نوٹس جاری 

231

کراچی :سندھ ہائی کورٹ نے کرپٹو کرنسی اور بٹ کوائن سے آمدنی سے متعلق ایف آئی اے کے مقدمہ کے خلاف وقار زکا کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 8مارچ تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔

سندھ ہائیکورٹ میں کرپٹو کرنسی اور بٹ کوائن سے آمدنی سے متعلق ایف آئی اے کے مقدمہ کے خلاف وقار زکا کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ وقار زکا سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے زریعے رہنمائی کرتے ہیں۔ وقار زکا کے تمام اثاثے اور آمدنی کی تفصیلات ایف آئی کو فراہم کردی ہیں۔ ایف آئی اے کا مقدمہ غیر قانونی اور بلا جواز ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔ فریقین کو 8 مارچ تک جواب جمع کرانے کا حکم کردیا۔ وکیل نے موقف دیا کہ خدشہ ہے ایف آئی اے وقار زکا کو گرفتار کرلے گی۔ ایف آئی اے کو ممکنہ گرفتاری سے روکا جائے۔ جسٹس محمد اقبال کہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ آپ حفاظتی ضمانت جی درخواست دائر کریں پھر آرڈر پاس کریں گے۔ درخواست ضمانت کے بغیر گرفتاری سے روکنے کا حکم نہیں دے سکتے۔