ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)جی اے سندھ محاذ کی جانب سے 25 فروری کو کراچی میں تحفظ سندھ مارچ کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا۔عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے جی اے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو مرکزی رہنمائوں نواز شاھ غلام نبی کھٹی کے ہمراہ نیشنل پریس کلب آمد۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جی اے سندھ چیئرمین ریاض چانڈیو نے کہا کہ عدالت کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے اور آنے والی مردم شماری سے پہلے غیر سندہیوں کو سندھ سے نکالنے اور سندھ کے معدنی وسائل پر سندھ کو مالکی کرانے کے لیے 25 فروری کو جی اے سندھ محاذ کی جانب سے سے کراچی میں تحفظ سندھ مارچ کیا جائے گا۔