نوابشاہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

280

نوابشاہ (نمائندہ جسارت) تاجروں، ٹرانسپورٹرز، سول سوسائٹی، سیاسی، مذہبی۔ جماعتوں نے بڑھتی ہوئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مسترد کر دیا ہے۔ معاشرے سے تعلق رکھنے والے جماعتوں کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ثابت کر دیا کہ پہلے گھبرانا نہیں، پھر پیٹرول بھروانا نہیں ۔کیا عوام خود کشی کریں؟پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نا منظور کے نعرے لگاتے ہوئے ٹرانسپورٹر بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر سراپا احتجاج ہیں، ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت سے رحم کی اپیل کرتے ہیں کمر توڑ مہنگائی میں آئے روز پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی چکی میں پسنے والی عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوا ہے لیکن حکمرانوں نے ہم سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بڑھنے سے جو مہنگائی ہوئی ہے غریب والدین اپنے بچوں کی تعلیم سے لے کر تفریح اور جائز اخراجات کو پورا کرنے میں بری طرح متاثر ہیں۔ پاکستان میں فی کس آمدنی محدود ہے لیکن آئی ایم ایف سے معاہدوں کے بعد عوام غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور یہ سب کچھ عالمی استعماری طاقتوں کی خوشنودی کے لیے کیا جارہا ہے۔ ریاست مدینہ کے نعروں سے ایوانوں میں آنے والے حکمرانوں نے ایک بجٹ بھی سود سے پاک بجٹ نہیں بنایا ایسے میں حکمرانوں سے حالات کی بہتری کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔