سانحہ مری: کمشنر راولپنڈی کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

273

راولپنڈی(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ مری پر کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تسلی بخش رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے سانحہ مری کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، سیکرٹری محکمہ سیاحت پنجاب، اے سی مری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے قرار دیا کہ کمشنر راولپنڈی نے آئندہ سماعت پر بھی تسلی بخش رپورٹ پیش نہ کی تو چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کریں گے۔