ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کی حمایت کرتے ہیں‘ سعودی کابینہ

291

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے امریکی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس میں ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے امریکی کوششوں کی حمایت کی گئی اور مکمل تعاون کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے حوثی باغیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں پر سعودی سرزمین کے دفاع کے تعاون پر بھی امریکا کا شکریہ ادا کیا۔