تحریک عدم اعتماد کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، مولانا فضل الرحمن 

439

سا ہیوال:جمعیت علمائے اسلام آباد (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدمِ اعتماد کی تحریک کا مقصد قوم پر ناجائز طور پر مسلط حکمرانوں سے جلد سے جلد نجات حاصل کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نا اہل اور نکھٹو حکمرانوں کو ایک دن بھی برداشت کرنا ملک و قوم کے ساتھ دشمنی ہے، نالائق حکمرانوں کو جتنا جلدی گھر بھیجا جائے ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا ضیاءالحق کی قیادت میں وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب بنانے کےلئے حکومتی اتحادیوں کے پاس جرگہ بھیج رہے ہیں۔حکومتی اتحادیوں کو یہ باور کرائیں گے کہ ملک و قوم کو تباہی سے دوچار کرنے والوں کا مزید ساتھ نہ دیا جائے۔ عدمِ اعتماد کی کامیابی کے لیے پی ڈی ایم کے علاوہ حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کر رہے ہیں ۔