کراچی: گوادر کسٹمز کی منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری، منشیات اندرون سندھ اسمگلنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا، 255 کلوگرام افیون برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق کی ہدایات پر کسٹمز کلکٹریٹ گوادر کے عملے نے خفیہ اطلاع پر جیونی کے علاقے گنز کے مقام پر کھڑی گاڑی کی تلاشی کے دوران 255 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی برآمد شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 80 میلن یعنی اٹھ کروڑ روپے بتائی جارہی ہے. برآمدشدہ منشیات کسٹمز حکام نے قبضہ میں لے کر نہ معلوم افراد کے خلاف ایف آئی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ممبر کسٹمز طارق ہدا کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت ترین اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے گوادر کسٹمز نے ماضی میں اسی روٹ پر کئی کامیاب کاروایوں کے دوران ہزاروں کلوگرام منشیات قبضے میں لی ہیں۔