اٹارنی جنرل کا میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے لئے نواز شریف کے ڈاکٹر ڈیوڈ لارس کو خط

244

اسلام آباد: اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان نے نواز شریف کی صحت کے بارے میں تحقیقات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے نواز شریف کے لندن میں ڈاکٹر ڈیوڈ لارس کو خط لکھ دیا اٹارنی جنرل نے نواز شریف کے ڈاکٹر ڈیوڈ لارس کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ پاکستان کے ڈاکٹر کب آپ سے مل کر میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیں ڈاکٹر ز کی آپ سے ملاقات 22 فروری سے 13 مارچ کے دوران شیڈول کی جائے۔

اور ملاقات کی تاریخ سے چار روز قبل آگاہ کیا جائے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی انڈر ٹیکنگ کی روشنی میں کی جارہی ہے پاکستان کے نامزد کردہ ڈاکٹر آپ سے مل کر نواز شریف کی صحت سے متعلق تصدیق کرنا چاہتے ہیں۔

نامزد کردہ ڈاکٹر نواز شریف کی رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لیے بغیر ڈاکٹر کوئی رائے دینے سے قاصر ہیں۔اٹارنی جنرل نے خط لندن ہائی کمیشن کے ذریعے لکھا اٹارنی جنرل پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط میں نواز شریف کی کیس ہسٹری اور عدالتی احکامات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔