پی ایس ایل، ٹکٹوں کی بندر بانٹ کا سلسلہ نہ رک سکا

252

لاہور( سید وزیر علی قادری) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کے 7 ویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں جاری میچز میں میڈیا کے لیے مختص پاسسز رشتہ داروں اور تقسیم کی بندر بانٹ پر لاہور کے صحافیوں کو تشویش۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو پی سی بی میڈیا کے انچارج اپنے مرہون منت کو ہمارے پاسسز دے رہے ہیں تو دوسری طرف اپنے رشتہ داروں کو بھی نوازا جا رہا ہے۔ واضح رہے پیر کی شب اس وقت پولیس افسر کو میڈیا باکس کے نیچے گیلری میں بلالیا گیا تھا جب وہ شرجیل اور اعظم خان کو آلو آلو کہ کر پکار رہے تھے جو آئی سی سی قوانین کے خلاف ہے۔ اس قسم کی شکایت وہاں موجود فوٹو گرافر نے کی تھی جو خود پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے میں مشکلات کا شکار تھے۔ دریں اثنا کوئٹہ اور زلمی کے میچ میں شائقین کی تعداد قدرے کم تھی۔ یاد رہے کراچی کنگز کی اسلام آباد سے شکست پر مداح بہت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم کے پویلین اور انکلوژر سے واپس گھر لوٹے۔