ٹوکیو (اے پی پی):جاپان کے معروف ریسٹورنٹ چین واتامی نے کورونا وائرس کی طویل ہنگامی حالت کے باعث آمدنی پر شدید اثرات مرتب ہونے پر اپنے تقریبا ایک تہائی ریسٹورنٹ بندکرنے کا علان کیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ اس کے کاروبار پر کورونا وائرس کی عالمی وباکے پڑنے والے اثرات کے باعث کیا گیا ہے۔