بیجنگ (کامرس ڈیسک)چین نے کہا ہے کہ دو نوں مما لک کی قیادت کے ما بین ملا قات میں حا صل ہو نے والے اتفاق رائے کے تحت چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی جا ئے گی، “چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے”نن کے تحت پاکستانی زرعی مصنوعات کی درآمد کو بڑھا یا جا ئے گا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے منگل کو منعقدہ نیوز بریفنگ میں چین پاک تعاون کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ، جو چین پاک روایتی باہمی حمایت کی عمدہ عکاسی ہے۔بیجنگ میں قیام کے دوران صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظمن لی کھہ چھیانگ نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقات کیں۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے چین پاک اقتصادی راہداری کی گہری ترقی اورسائنس و ٹیکنالوجی، زراعت، سماج، لوگوں کے معاش سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینے اور ’’چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے‘‘کے تحت پاکستانی زرعی مصنوعات کی درآمد کو بڑھانے پر اہم اتفاق رائے کیا گیا ہے۔وانگ وین بین نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مذکورہ بالا اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، چین پاکستان اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید گہرا کرنے، دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو وسعت دینے اور چین پاکستان چار موسموں کے اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دارانہ تعلقات کی ترقی کو نئی تقویت فراہم کے لیے مشترکہ کوشش کرے گا۔