سی سی آر آئی ملتان کو کپاس کے عالمی تحقیقی اداروں میں بلند مقام حاصل ہے،ڈاکٹر زاہد محمود

69

ملتان (اے پی پی):ڈائریکٹرسی سی آر آئی ملتان ڈاکٹر زاہد محمودنے کہا ہے کہ سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کو کپاس کے عالمی تحقیقی اداروں میں بلند مقام حاصل ہے ۔ ادارہ میں کپاس پر ہونے والی تحقیق کا معیار عالمی سطح کا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نینیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ لاہور کے 30ویں سینئر منیجمنٹ کورس کے شرکا کو گروپ لیڈرمحمد عثمان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کی سربراہی میں سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے مطالعاتی دورہ پر خوش آمدید کہتے ہوئے کیا۔