سکھر(اے پی پی):سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام سکھر چیمبر کے نائب صدر عبدالمجید قریشی کی زیر صدارت ای کامرس آن لائن مارکیٹنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ گزشتہ روز منعقد ہونے والے ورکشاپ میں ایمازون کے تناظر میں ای کارس آن لائن مارکیٹنگ سے متعلق تربیت فراہم کی گئی ، جس میں دانش خلیل نے پریزنٹیشن پیش کی ۔ اس ورکشاپ میں ایگزیکٹو رکن محمد محسن فاروق ، محمد کامل فاروقی و دیگر نوجوان ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ عبدالمجید قریشی نے اس ورکشاپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس و تربیتی پروگرام کے انعقاد سے نوجوان کاروباری طبقے اور ای ای انٹرپرائزز کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔