لاڑکانہ ،مدرسہ میں زہریلا گاجرکا حلوہ کھانے والے باورچی نے دم توڑ دیا

121

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) شہدادکوٹ کے مدرسہ دارالعلوم میں مبینہ طور پر زہریلا گاجر کا حلوا کھانے کے باعث بے ہوش ہونے والے باورچی حافظ مختار احمد چاچڑ لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں دم توڑگئے جن کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ متوفی مختار احمد چاچڑ کی نماز جنازہ جامعہ اسلامیہ مدرسہ لاڑکانہ میں ادا کرنے کے بعد نعش گھر منتقل کی گئی۔دوسری جانب جمعیت علما اسلام لاڑکانہ کے پریس ترجمان حمیداللہ سیال نے ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ سے اپیل کی ہے کہ واقعے میں ملوث شرپسند عناصروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائے بصورت دیگر قنبر شہدادکوٹ ضلع میں احتجاجی مظاہرے کرکے دھرنے دیے جائیں گے۔