بلاول نے عوامی مارچ کے روٹ پلان کی منظوری دیدی

149
کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سندھ کے منتخب نمائندوںکے اجلا س کی صدارت کررہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے عوامی مارچ کے روٹ پلان کی منظوری دے دی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ کراچی سے 10 دن میں 34 مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔ پیپلز پارٹی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی سربراہی میں عوامی مارچ کا آغاز کراچی میں مزار قائد سے اتوار 27 فروری کو صبح 10 بجے سے وگا۔علاوہ ازیں بلاول زرداری کی سربراہی میں بلاول ہائوس میں سندھ سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہواجس میں بلاول زرداری کو لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس موقع پرچیئرمین بلاول زرداری نے سندھ سے تعلق رکھنے والے پی پی پی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو الگ الگ اہم ٹاسک سونپے۔بلاول زرداری نے کہاکہ جمہوری اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا، پیپلزپارٹی نے پہلے دن سے آج تک موثر ترین اپوزیشن کی ہے۔

ٍ