مریم نواز کی 2 آڈیو لیکس کا معاملہ پیمر ا آج سما عت کرے گا

477

اسلام آباد ( آن لائن )مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی 2 آڈیو لیکس کے معاملے پر رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ کی درخواست پر پیمر ا آج (بدھ کو) سماعت کرے گا۔ سماعت آج سوا دو بجے پیمرا ہیڈ کوارٹر میں ہو گی جس میں پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ پیمرا کے روبرو پیش ہو کر اپنا موقف دیں گی۔ عالیہ حمزہ مریم نواز کو بھی طلب کرنے کا مطالبہ کریں گی۔میڈیا مالکان سے متعلق آڈیو اور مریم نواز، پرویز رشید کی گفتگو سے متعلق درخواست دائر کی گئی ، مریم نواز نے ااپنی آڈیو کی تصدیق بھی کی تھی۔