اسلام آباد: سابق وزیراعظم و ن لیگ کے رہنماءشاہد خاقان عباسی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرانے تجربات کرتے رہے تو کچھ بننے والا نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کا دباو بڑھ رہا ہے۔
ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین میں تبدیلی لانی ہو تو پارلیمان کا فورم موجود ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ الیکشن میں این اے 4 بھاری اکثریت میں کامیابی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان اور کشمیر کے عوام نے تینوں پارٹیوں کو آزما لیا ہے اور انہیں اچھی طرح سے معلوم ہے کہ صرف پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی ڈلیور کرتی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عوام پریشان ہیں اور اس کی وجہ صرف حکومتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سابق اورموجودہ دور کا فرق صاف ظاہر ہے۔ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی استفسار کیا کہ ہر فورم پر کہتا ہوں کہ حکومت کا کوئی ایک کام بتا دیں؟ انہوں نے کہا کہ حکومت ابھی تک گلگت بلتستان کا بل نہیں لا سکی ہے۔مطابق شاہد خاقان عباسی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو حقوق دیگر صوبوں کو حاصل ہیں وہی گلگت بلتستان اور کشمیر کو بھی دیے جائیں۔