پشاور: پولیس نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 70اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا ۔ ٹارگٹڈ آپریشنز اور خصوصی کارروائیوں کے دوران متعدد جرائم پیشہ افراد سمیت 225 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے کر ان سے مختلف زاویوں پر پوچھ گچھ کی گئی ۔
115 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور غیر قانونی مقیم 50 افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 97 عدد پستول ، 7 عدد رائفل، دو عدد بندوق اور 6ہزار سے زائد مختلف بورکے کارتوس برآمد کر لئے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔