20فروری کو کوئٹہ میں عوامی دھرنادیں گے، رہنما جماعت اسلامی

347
تبدیلی کے دن گنے جاچکے ہیں،ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہیے، رہنما جماعت اسلامی 

کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولاناعبدالکبیر شاکر ،ڈاکٹرعطاءالرحمان نے کہاکہ 20فروری حق دو دھرناکوئٹہ میں سرکاری تعلیمی وصحت کے اداروں کو فعال کرنے، سلگتے مسائل کو اجاگراور حل کیلئے ہے کوئٹہ کے اچھے تعلیمی وصحت کے اداروں کو نجی شعبے کے حوالے نہیں ہونے دیں گے ہم شہر میں صفائی ،ٹریفک کا بہترین نظام ،پینے کا صاف پانی ،صحت وتعلیم کے بہترین ادارے مانگتے ہیں اوریہ جائزوقانونی حقوق ہیں۔ عوام الناس بیس فروری دھرنے میں شرکت کرکے اپنے مسائل حل اوراجاگر کرنے میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام حق دوکوئٹہ دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں صوبہ بھر میں پینے کے صاف پانی کی قلت ،بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ،گیس پریشرمیں کمی کی وجہ سے عوام الناس پریشان ہیں ۔جماعت اسلامی مسائل کو اجاگر عوام کو بیدار اورحکمرانوں کو مسائل حل کرنے پر توجہ دینے کیلئے 20فروری کو عوامی دھرنادیں گے۔ عوام الناس جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ حکومت واپوزیشن نے عوام کو بار بار دھوکہ دیا مسائل حل ہوئے ،روزگارملا نہ انصاف،ہر طرف اندھیر نگری بدعنوانوں کا راج ہے۔حکومت کوئٹہ کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں لاکھوں شہری صفائی ،ٹریفک مسائل کے دلدل میں پھنس گیے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں بار بار ہڑتالوں نے ڈاکٹرزکو ڈیوٹی سے دور،نجی ہسپتال کوآباد کر دیانجی ہسپتالوں میں بھاری فیسز ،مہنگے علاج نے غریبوں پر علاج کے دروازے بند کردیے ۔نجی تعلیمی اداروں میںبھاری فیسزجبکہ سرکاری تعلیمی ادارے میں بھاری تنخواہوں کے باوجودتعلیم نہ ہونے کے برابر ہیں۔

حکومت سرکاری ہسپتالوں اور سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت زار،معیار ٹھیک کرکے ڈاکٹرزوٹیچرزکو ڈیوٹی کا پابند بنائیں ۔سرکاری دفاترمیں بعض راشی عملے وآفیسرزکے غلط رویے ورشوت کی وجہ سے سائل بہت پریشان ہیں ۔سرکاری دفاتربلخصوص سول سیکرٹریٹ، خزانہ، بجلی ،گیس وٹیلیوں آفیسزمیں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ملازمین وآفیسرز کی تربیت کی جائے انہیں رشوت ،منفی رویے سے روکھا جائے۔ بلوچستان کے اہل وپڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیکر روزگارکیلئے پریشان جبکہ روزگار سرمایہ داروں کو قیمتاًمل رہی ہے۔

اہل پڑھے لکھے نوجوانوں کے پاس رشوت دینے کیلئے حرام کا سرمایہ نہیں اور نہ ہی لٹیروں کیلئے بڑی سفارش ہے جس کی وجہ سے انہیں روزگارنہیں مل رہا۔جماعت اسلامی ان لٹیروں کے خلا ف جدوجہد کر رہی ہے انشاءاللہ 20فروری سے احتجاجی دھرنے شروع ہوں گے عوام الناس مسائل کے حل،لٹیروں کو لوٹ مار سے منع کرنے ،مسائل کو اجاگر اورحل کیلئے ان دھرنوںمیں شرکت کریں ۔جماعت اسلامی پریشان حال مظلوم عوام کیلئے امید کی کرن ہے انشاءاللہ ہم عوام کے مسائل حل اور لٹیروں کوناکام بنائیں گے ۔