کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے چیئرمین خورشید برلاس کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پشاور انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزی بیشن اینڈ کنونشن جو اس سے قبل اعلان کردہ پروگرام کے مطابق 11-12-13 فروری کو منعقد ہونا تھی کوروناکی نئی لہر اومی کرون ویرینٹ کی وباء سے بچنے کے لیے حفاظتی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اب 25-26-27 مارچ کو ماربیلا کیو مارکی منعقد کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔اس تین روزہ انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزی بیشن میں ملک بھر سے نامور بلڈرز، ڈویلپیئر، الائیڈ کنسٹرکشن بینک کے پراجیکٹ اور سیاحت انڈسٹری سے وابستہ مختلف بزنس کمیونٹی سے متعلق کثیر تعداد میں افراد شرکت کریں گے۔نمائش میں خصوصی طور پر پراپرٹی، کنسٹرکشن کے حوالے سے بلڈرز،ڈویلپرز، رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور رئیل اسٹیٹ سیکٹرسے وابستہ کمپنیاں اپنی مصنوعات کا ڈسپلے کر سکیں گی چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری محمد خورشید برلاس نے بتایا کہ پشاور انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین موقع ہے، تین روزہ انٹرنیشنل پراپرٹی ایگزی بیشن پاکستان میں انویسٹمنٹ کے حوالے سے ایک اہم کردار ادا کرے گی جس سے پاکستان کی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔ملک بھر کے بڑے تعمیراتی ادارے اپنے کاروباری، رہائشی منصوبہ جات نمائش کے لیے پیش کریں گے، انہوں نے بتایا کہ ایکسپو کے انعقاد کا بنیادی مقصد کورونا کے اس وبائی دور میں تعمیراتی و کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔