کراچی (این این آئی) کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 2 میں عدالت عظمیٰ کے حکم پرگرائے گئے شادی ہال کی دوبارہ تعمیر شروع کردی گئی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ کام کے ڈی اے افسران کی سرپرستی میں دوبارہ شروع کیا گیا ہے، دستاویزات میں پلاٹ کی زمین کی پیمائش بھی 3 بار تبدیل کی گئی ہے۔