کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران سے معاہدہ نہیں ہونے دیں گے‘ امریکی سینیٹر

400

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ریپبلکن سینیٹر بل ہیگرٹی نے کہا ہے کہ وہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران معاہدہ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے دھمکی دی ہے کہ کانگریس میں جائزے کے بغیر موجودہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ کسی بھی ممکنہ جوہری سمجھوتے کی صورت میں کانگریس تہران پر مزید پابندیاں عائد کرے گی ۔ ہیگرٹی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ میں اور میرے ساتھی امریکی سینیٹ کے ارکان کو حاصل تمام اختیارات کے استعمال پر کاربند ہیں ، تا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی ایسے سمجھوتے پر عمل روکا جا سکے جو منظوری کے لیے کانگریس میں پیش نہ کیا گیا ہو۔