سکھر میں5 کروڑ روپے کی ڈکیتی کی بڑی واردات

220

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں5 کروڑ روپے کی ڈکیتی کی بڑی واردات ،مسلح افراد بینکوں کورقم سپلائی کرنے والی کمپنی سے عملے کو یرغمال بنا کر رقم لے اڑے ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کا جائے واردات کا معائنہ، سکھرکے سائٹ ایریا تھانے کی حدود کے علاقے سائٹ ایریا میں بینکوں کو رقم سپلائی کرنے والی نجی سیکورٹی کمپنی کے دفتر میں گیارہ سے زائدمسلح افراد گھس آئے اور انہوں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر وہاں پر موجود سیکورٹی کمپنی کی گاڑی کے دروازے کے تالے توڑ کرگاڑی میں رکھی گئی پانچ کروڑ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ کمپنی نے واردات کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی طارق عباس قریشی اور ایس ایس پی سکھر سنگھار علی ملک جائے واردات پرپہنچ گئے اور انہوں نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور عملے سے تفصیلات بھی معلوم کیں۔ پولیس کے مطابق گاڑی پر ملزمان کے فنگر پرنٹس حاصل کرلیے گئے ہیں تاہم کمپنی کے دفتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگے ہیں جبکہ کمپنی کے متعدد ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔