لاہور میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف میچ میں اسلام آباد یونایٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے4 اوور میں 25 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جس کے بعد وہ پاکستان سپر لیگ میں تیسرے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر بنے۔
شاداب خان نے2017 سے اب تک پاکستان سپر لیگ میں جو58 میچ کھیلے ہیں انکی 58 اننگز میں 208.4 اوور میں1513 رنز دیکر24.01 کی اوسط اور7 19.8 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ63 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ انہوں نے 3 مرتبہ ایک اننگ میں 4 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ انکی سب سے اچھی بولنگ 4 اوور میں28 رنز دیکر پانچ وکٹ ہے جو انہوں نے اسلام آباد یونایٹیڈ کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف3 فروری 2022 کو کراچی میں انجام دی تھی۔ اس میچ میں اسلام آباد یونایٹیڈ نے 43 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔
لیگ بریک بولنگ کرانے والے شاداب خان نے سب ہی میچ اسلام آباد یونایٹیڈ کی جانب سے کھیلے ہیں اور وہ اس ٹیم کے لیے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز پشاور زلمی کے وہاب ریاض کے پاس ہے جنہوں نے 2016 سے اب تک جو 72 میچ پاکستان سپر لیگ میں کھیلے ہیں انکی71 اننگز میں 268.5 اوور میں 2031 رنز دیکر21.15 کی اوسط اور 0 16.8کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 96 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ وہ ایک مرتبہ ایک اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی 4 اوور میں17 رنز دیکر چار وکٹ ہے جو انہوں نے اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف کراچی میں 27 فروری 2021 کو انجام دی تھی۔ اس میچ میں پشاور زلمی نے 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔
حسن علی پاکستان سپر لیگ میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر ہیں ۔ انہوں نے 2016 سے اب تک اسلام آباد یونائٹیڈ اورپشاور زلمی کی جانب سے جو61 میچ کھیلے ہیں انکی60 اننگز میں 227.4 اوور میں1758 رنز دیکر22.53 کی اوسط اور 17.51کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ78 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ وہ3 مرتبہ ایک اننگ میں 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی 4اوور میں 15 رنز دیکر 4 وکٹ ہے جو انہوں نے پشاور زلمی کی جانب سے لاہور قلندرز کے خلاف دوبئی میں 17 فروری2019 کو انجام دی تھی۔ اس میچ میں پشاور زلمی نے59 گیندیںقبل 7 وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے محمد نواز پاکستان سپر لیگ میں چوتھے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر ہیں۔ انہوں نے 2017 سے اب تک جو58 میچ کھیلے ہیں انکی58 اننگز میں 208.4 اوور میں1513 رنز دیکر 24.01کی اوسط اور 1 21.3کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 61 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ ایک مرتبہ وہ ایک اننگ میں 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔