سندھ میں زرداری فورس کا ناسوری ٹولہ مسلط ہے،لال چند مالہی

251

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و انسانی حقوق کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری لال چند مالہی نے نوابشاہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوابشاہ میں سرِعام دہشت گردی کی گئی، بھنڈ برادری کے معصوم لوگوں کوقتل کیاگیا۔ انسانی حقوق کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور پی ٹی آئی کے ایم این اے لالچند مالہی نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں زرداری ٹولے نے سندھ کے غریب لوگوں کا جینا حرام کررکھا ہے زرداری ٹولہ قبضہ مافیا ہے پیپلزپارٹی کی شکل میں سندھ میں زرداری فورس کا ناسوری ٹولہ مسلط ہے۔ ایم این اے لال چند مالہی کا کہناتھا کہ سندھ میں غریبوں کی زمینوں پر پولیس کی مدد سے قبضے کرائے جاتے ہیں، سندھ میں پولیس زرداری ٹولے کی کمدار بنی ہوئی ہے پولیس کو سیاسی بنادیا گیا ہے گزشتہ 12 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے جس نے سندھ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے۔ لال مالہی نے کہا کہ نوابشاہ واقعے میں معصوم بھنڈ برادری کے لوگوں کو قتل کیاگیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ کی سیاست سے خوب واقف ہو چکے ہیں بہت جلد سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی ۔