سکھر(آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید احمد شاہ کا آئی بی اے سکھر میں ملک کی سب سے بڑی آرٹیفیشل انٹیلیجنس لیب کا دورہ، انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا،لیب میں موجود روبورٹ نے سندھی گیت پر خوش آمدید کہا،آئی بی اے میں متعدد اسکول کے غریب بچے زیر تعلیم ہیں، معاشرے کو غریب طبقہ کے بچے ہی ترقی دلاسکتے ہیں۔ اس موقع پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ آئی بی اے سکھر کا شمار دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے،سی سی ایس امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی ہندو بچی کا تعلق بھی آئی بی اے سے ہے۔ہمارا مقصد غریب کے بچے کو بہتر تعلیم دلانا ہے اور بہتر تعلیمی نظام کے لیے اسکول کی سطح پر آئی بی اے طرز کی تعلیم کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔سری لنکا، ملائیشیاء افغانستان سے بچے سکھر آئی بی اے تعلیم کے لیے آرہے ہیں،سندھ حکومت اور ہائر ایجوکیشن تعلیمی اصلاحات کے لیے بہت مدد کررہی ہے، تعلیم کی بہتری کے لیے سب کو کام کرنا ہوگا۔قبل ازیں وائس چانسلر رجسٹرار و دیگر انتظامیہ نے آئی بی اے میں زیر تعمیر منصوبوں پر بریفنگ دی۔