سکھر: ڈاکو دفتر میں کھڑی سیکورٹی وین سے 5 کروڑ لوٹ کر فرار

105

سکھر (آن لائن) سکھرمیں 5 کروڑ روپے کی ڈکیتی کی بڑی واردات، مسلح افراد بینکوں کو رقم سپلائی کرنے والی کمپنی سے عملے کو یرغمال بنا کر رقم لے اڑے۔ سکھرکے سائیٹ ایریا تھانے کی حدود کے علاقے سائیٹ ایریا میں بینکوں کو رقم سپلائی کرنے والی نجی سیکورٹی کمپنی کے دفتر میں 11 سے زائد مسلح افراد گھس آئے اور انہوں نے عملے کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنالیا اور وہاں کھڑی سیکورٹی وین کے تالے توڑ کر 5 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ کمپنی کے اطلاع دینے پر ڈی آئی جی طارق عباس قریشی اور ایس ایس پی سکھر سنگھار علی ملک جائے واردات پرپہنچ گئے اور انہوں نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور عملے سے تفصیلات معلوم کیں۔ پولیس کے مطابقکمپنی کے دفتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگے ہیں، گاڑی پر سے ملزمان کے فنگر پرنٹس حاصل کرلیے گئے ہیں جبکہ کمپنی کے متعدد ملازمین کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔